پنجگور، بیماریوں کی یلغار، اودیات کی کمی ، عوام بے بس

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں بخار نزلہ زکام گلے اور ٹائیفائیڈ کی بیماریوں میں اضافہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلّت کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بخار نزلہ زکام کانسی گلے اور ٹائیفائیڈ کی بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت آور متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے سرکاری ہسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں