افغانستان، طالبان کا سکیورٹی چوکی پر حملہ، چھ فوجی ہلاک، تین زخمی

کابل: افغانستان میں طالبان کے ایک سکیورٹی چوکی پر حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے اچانک ایک سکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا۔ جسکے نتیجے میں چھ افغان فوجی ہلاک تین زخمی اور تین لا پتہ ہو گئے۔حملے میں کوئی جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں