‘مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ 27 ہزار روپے کا کلیم ن لیگ کو بھیجا’

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مزارقائد کے تقدس کو پامال کرنے کے بعد مینار پاکستان کی حرمت کو نقصان پہنچایا گیا۔
پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد گریٹر اقبال پارک میں صفائی کا کام جاری
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ 27 ہزار روپے کا کلیم ن لیگ کو بھیجا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنہوں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنایا ہوا تھا ان کو قانون کے تابع آنے میں تکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے لیے جرأت چاہیے، ان کی جرأت کا بخوبی علم ہے، ان کے خاندان کا ریکارڈ ہے جرأت دکھانے کے وقت جدہ یا لندن ہجرت ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں