بابر اعظم اور شان مسعود وزڈن ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر میں شامل

ان کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، ڈوم سیبلی، کین ولیمسن، بین اسٹوکس، کوئٹن ڈی کوک بھی وزڈن پلیئر آف دی ائیر میں شامل ہیں
کرکٹ کے معروف جریدے وزڈن نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر میں 2 پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور شان مسعود کو شامل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا شمار ہر طرز کی کرکٹ کے ٹاپ بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں رواں سال وزڈن کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
شان مسعود بھی وزڈن ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ائیر میں شامل ہوگئے ہیں۔
شان مسعود نے رواں برس 46.55 کی اوسط سے 419 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم اس سال تین سنچریوں کی مدد سے 6 میچز میں 600 رنز اسکور کرچکے ہیں۔
ان کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، ڈوم سیبلی، کین ولیمسن، بین اسٹوکس، کوئٹن ڈی کوک بھی وزڈن پلیئر آف دی ائیر میں شامل ہیں۔
بولنگ میں کائل جمی سن، اسٹورٹ براڈ، ٹم ساودی اور آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لائن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں