ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں کوئی بات نہیں کی، سعدرفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے جلسے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، مینا رپاکستان پر بہت بڑا مجمع تھا آپ پراپیگنڈہ کا شکار ہو رہے ہیں،میری باتوں کو ٹوئسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، سب کو پتہ ہے کچھ خبریں چلوائی جاتی ہیں۔سعد رفیق نے گلہ خراب ہونے کی وجہ سے میڈیا سے زیادہ بات نہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں