گوگل پر قادیانیت کی تشہیر باعث تشویش ہے، سوشل میڈیا کمیونٹی
کوئٹہ؛ سوشل میڈیا کمیونٹی نے گوگل پر قادیانی مذہب کے بڑھتے ہو ئے تشہیر پر تشویش کااظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے، گوگل اس طرح کی غلط معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کرے جس سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات مجروح ہوتے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کمیونٹی کے بیبرک ریاض و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر گوگل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر ہی ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو اٹھانے کے پیچھے بعض اسلام دشمن ممالک کارفرما ہیں جو مسلم امہ کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ان ممالک کو مسلمانوں کے خلاف سازشیں بند کردینی چاہیے کیونکہ کسی کے مذہبی معاملات میں مداخلت اشتعال دلانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمہ امہ ایسی سازشوں کو اب مزید برداشت نہیں کرے گی اس لئے پاکستان میں بڑے عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو ان عہدوں سے ہٹایا جائے اور گوگل غلط معلومات چلانے سے گریز کرے۔


