جوبائیڈن کا ہم جنس پرست پیٹ بڈاجج کو وزیر ٹرانسپورٹ بنانے کا فیصلہ
واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پیٹ بڈاجج کو وزیر ٹرانسپورٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پٹ بڈا جج ساتھ بینڈ اور انڈیانا کے سابق میئر رہ چکے ہیں اور کابینہ میں جگہ بنانے والے سب سے کم عمر وزیر ہوں گے جب کہ سینیٹ نے منظوری دی تو بڈاجج پہلے ہم جنس پرست وزیر ہوں گے۔جوبائیڈن نے 38 سالہ پیٹ بڈا جج سے متعلق کہا کہ وہ ایک محب وطن اور مسائل حل کرنے والے انسان ہیں اس لیے انہیں کئی درپیش چیلنجز سینمٹنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔
Load/Hide Comments


