ورکنگ مدر ہونے پر فخر ہے،کرینہ کپور

نئی دہلی :بالی ووڈ کی بیبو کے گھر ان دنوں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور کرینہ خود کے ورکنگ ماں ہونے پر فخر کرتی ہیں۔

کرینہ کپور تھوڑے ہی عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جس کے باعث انہیں مداحوں کے دل میں منفرد مقام حاصل ہے۔

کرینہ ان دنوں بطور آر جے ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کررہی ہے جس کے تیسرے سیزن کی قسطیں نشر کی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رئیلٹی شو سے متعلق کرینہ کپور کا کہنا تھا مجھے ہمیشہ ورکنگ مدر ہونے پر فخر رہا ہے اور میں جو کچھ کرنا چاہتی تھی وہ میں کررہی ہوں۔

اپنے شوہر اداکار سیف علی خان سے متعلق پوچھے گئے سوال میں انہوں نے کہا کہ سیف ورکنگ ویمن کی اہمیت کو تسلیم کرتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

دوران حمل کام کرنے سے متعلق کرینہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین دوران حمل خود کو جتنا ایکٹو رکھتی ہیں ان کا بچہ اتنا ہی صحت مند اور ایکٹو پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ فہم وفراست اور پختگی پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے مسائل کو زیادہ اچھے سے ہینڈل کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں