گوادر میں ایل این جی گیس ٹرمینل قائم، معائدے پر دستخط کردیے گئے
گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر پورٹ پر ایل این جی گیس ٹرمینل قائم،پرائیوٹ کمپنی اور گوادر پورٹ جی آئی ٹی ایل کمپنی کے درمیان معاہدہ۔ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کا دوسرے گیس کمپنیوں کے ساتھ اشتراکی معاہدہ کے ضمن میں چائینہ بزنس سینٹر گوادر پورٹ پر تقریب منعقد ہوا. تقریب میں ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد، ال قاسم گیس ٹرمینل کے چیئرمین سیف اللہ سمیت ملک کے دیگر گیس کمپنیوں کے چیئرمین اور سی ای اوز نے باہمی اشتراک سے بلوچستان اور سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے صارفین تک گیس پہنچانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے. اس موقع پر کلکٹر پاکستان کسٹم ڈاکٹر طاہر قریشی، اور چینی کمپنی کوپک کے زمہ داران بھی موجود تھے. تقریب سے ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کے عوام کیلیئے ایک تاریخی دن ہے، اب ایل این جی ٹرمینل گیس کمپنی دوسرے گیس کمپنیوں کے اشتراک سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی گیس کی سہولت مہیا کرنے جارہی ہے جہاں پر پہلے گیس کی سہولت مہیا نہیں تھا، انھوں نے کہا کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں کے صارفین کو سستے نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے جس سے صارفین کو ان کے گھر کی دہلیز پرگیس فراہم ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک گیس پہنچانے کیلیئے مختلف شہروں میں گیس اسٹاک اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور اسٹاک کی فراہمی کیلیئے گوادر پورٹ پر ہر ہفتے گیس سے بھرے کارگو شپ لنگر انداز ہوں گے جہاں سے گیس کو بزریعہ سڑک مختلف اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا. تقریب سے چینی کمپنی کوپک کے نمائندے نے اپنے خطاب میں گیس کمپنیوں کی اشتراکی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ سے نا صرف بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گی بلکہ گیس کمپنیوں کی سروس سے پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کے مغربی روٹ کے ساتھ ساتھ باقی روٹس بھی فعال ہونگے جوکہ سی پیک کا ایک بنیادی عنصر ہے.
تقریب سے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر طاہر قریشی نے بھی خطاب کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹم اور ایف بی آر ہمیشہ کاروباری لوگوں کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور تعاون و حوصلہ افزائی کا یہ سلسہ آئندہ بھی جاری رہے گا ،


