خضدار،زیر تعمیر مسجد پر تنازعہ، تصفیہ کے لیے اقدامات کا آغاز

خضد ار (نمائندہ انتخاب)جھالاوان کمپلیکس میں میونسپل کارپوریشن کی زیر تعمیر مسجد پر تنازعہ تصفیہ کی جانب بڑھ گیا  ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت  اجلاس  منعقدفریقن کا موقف سننے کے بعد فریقین سے تجاویز طلب کر کے مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ،خضدار میں مثالی مذہبی  ہم آئنگی قائم ہے اسے ہر صورت برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی میرے لئے تمام مسلک کے علماٗ کرام قابل احترام اور قابل قدر ہے ڈپٹی کمشنر خضدار کا اجلاس میں خطاب تفصیلات کے مطابق جھالاوان کمپلیکس خضدار میں میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام زیر تعمیر مسجد پر دو مذہبی حلقوں کی جانب سے تنازعہ کا ڈپٹی کمشنر خضدار ولی بڑیچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین اور میونسپل کارپوریشن کے منتظمین کا اجلاس طلب کیا اجلاس میں چیف آفسر میونسپل کارپوریشن نذر خان زہری،انجئنئر ہدایت اللہ زہری، ایس ایچ او خضدار سٹی منیر عالم جتک سمیت دونوں جانب سے متعقہ فریقین نے  شرکت کی اجلاس میں فریقین نے اپنااپنا موقف پیش کیا جنہیں ڈپٹی کمشنر خضدار سے تسلی سے سنا دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرکاء سے اس مسئلے کے حل کیلیئے تجاویز طلب کئے، اور دستیاب ثبوتوں کا بغور جائزہ  لینے کے بعدڈپٹی کمشنر خضدار نے فریقن سے  کہا کہ خضدار میں مثالی مذہبی ہم آئنگی قائم ہے انتظامیہ کی یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ یہ مثالی اہم آئنگی ہر صورت برقرار رہے تا ہم سب ملکر اپنے علاقے کے امن ترقی خوشحالی کے لئے ملکر کام کر سکیں جہاں تک جھالاوان کمپلیکس میں زیر تعمیر مسجد کا تنازعہ ہے اس کی حتمی حل کے لئے میں نے ہر دو فریقین اور میونسپل کارپوریشن سے تجاویز طلب کی ہے تمام تجاویز سامنے آنے کے بعد ان کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور بعد ازاں علماٗ کرام میونسپل کارپوریشن کا موقف جاننے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا اس وقت تک میں تمام فریقین سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں اور شہر میں قائم مذہبی ہم آئنگی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اس تنازعہ کے تصفیے کیلیے خضدار کے دونوں فریقین کے جید علما کرام کا اجلاس  طلب کی جائیگی اور جتنی جلدی ممکن ہو علماء کونسل کے ذریعے اس مسئلے کا  حل تلاش کریں گیعلماء کونسل کا فیصلہ، عدالتی فیصلہ دیکھنے کے بعد ان شائالله تمام مکاتب فکر کیلیئے قابل قبول ہوگا.تمام علماء کرام سے گزارش ھے کہ اپنے تقاریر و جمعہ کے خطابات میں عوام کو صبر و تحمل اور رواداری کا درس دیں، علماء کونسل کا فیصلہ آنے تک تمام لوگوں کو صبر وبرداشت کی تلقین کرتے رہیں.آخر میں تاجر برادری، علماء کرام اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تبارک وتعالیٰ ہمیں صدق دل سے عوام کی خدمت کی توفیق دے

اپنا تبصرہ بھیجیں