قبل ازوقت سینیٹ الیکشن انہونی نہیں، ذوالفقاربھٹونے بھی کرائے تھے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:صو با ئی ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ قبل از وقت سینیٹ الیکشن کو ئی انہونی نہیں اس سے قبلذوالفقار علی بھٹو نے بھی قبل از وقت الیکشن کروائے تھے،شو آف ہینڈز سے ہا ر س ٹریڈنگ کا خاتمہ ہو گا،17دنوں میں کورونا سے 14افراد لقمہ اجل بنے ہیں،پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں میں عوام کی عدم شرکت سے حکومت کو تو کو ئی فرق نہیں پڑا البتہ اس سے کو رونا کی وبا ء پھیلنے کے خدشات میں اضا فہ ضرور ہوا ہے۔ جمعہ کو کو ئٹہ میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بڑے جلسے نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے تا ہم ان سے کو رونا وائرس پھیلنے کے خد شات ضرور ہیں، گزشتہ روز ایک آزاد سروے رپورٹ کے مطابق 56فیصد لو گوں نے کورونا کے کیسز میں اضافہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو قرار دیا ہے۔ کورونا کے کیسز میں اضافہ اور اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کی قیادت بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر احتجاج اور جلسے موخر کرے،انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گاسردی کی شدت میں اضا فہ سے کو رونا کیسزبڑھنے کے خد شات میں مزید اضا فہ ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 17دنوں میں کورونا سے 14افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے جھل مگسی میں نولان ڈ یم کی سنگ بنیاد رکھ دی ہے جس سے 5.5میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بولان میں بھی بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کیلئے ڈیم بنائے جائیں گے۔ لیا قت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے سینٹ الیکشن ایک ماہ پہلے کرانے کی تجویز دی ہے جو نئی با ت نہیں اس سے قبل بھی ایسا ہو تا رہا ہے،پا کستان پیپلز پا رٹی کے ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قبل از وقت سینیٹ الیکشن کرائے تھے،انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈاوپن سیکرٹ کے معاملے سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگابلکہ پی پی پی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ الیکشن کے شو آف ہینڈ کرنے کی تجویز دی تھی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز کہہ دیا ہے کہ شو آف ہینڈ سے انہیں کوئی اختلاف نہیں۔ شو آف ہینڈ زسینٹ الیکشن میں بہترین طریقہ کار ثابت ہوگاہم سینٹ کے اختیار ات میں اضافہ کی بھی کو شش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں