اورکزئی،ٹریفک کے المناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ:قبائلی ضلع اورکزئی کے دشوارگزار پہاڑی علاقے میں ٹریفک کے المناک حادثہ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور8 دیگرزخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پک اپ ڈرائیور اور4 خواتین شامل بتائے جاتے ہیں۔ باخبر ذرائع اور مقامی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ٹریفک کا المناک حادثہ اْس وقت پیش آیا جب قبائلی ضلع اورکزئی کے دوراْفتادہ علاقہ چھپری فیروزخیل میں ایک مسافرفلائنگ کوچ خازہ کے مقام پر دشوارگزار پہاڑی علاقے میں مبینہ طورپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اْلٹ گئی جو قلابازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں