غریب ممالک تک کورونا ویکسین کی رسائی 2022 تک ممکن نہیں، تحقیق
واشنگٹن(انتخاب نیوز) کورونا ویکسینیشن کا آغاز برطانیہ، امریکا اور سعودی عرب سمیت درجن بھر ممالک میں ہوچکا ہے تاہم ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی لگ بھگ ایک چوتھائی آبادی کو یہ ویکسین 2022 تک ملنے کی امید نہیں۔طبی تحقیقی جریدے ’بی ایم جے‘ میں شائع ہونے والی امریکا کی جونز ہوپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین زیادہ تر امیر ممالک میں پہلے دستیاب ہوں گی اور پھر غریب ممالک کو میسر آسکیں گی اس طرح خدشہ ہے کہ ایک چوتھائی ا?بادی کو کورونا ویکسین تک رسائی 2022 تک بھی ممکن نہ ہو۔اس تحقیق میں کووڈ 19 ویکسینز کے پری آرڈرز، تیاری کے مراحل، ترسیل کی مشکلات اور طبی ماہرین کی استعداد کا تجزیہ کیا گیا
Load/Hide Comments


