بھارت، کسانوں کے فیس بیک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے
نئی دہلی:بھارت میں مودی سرکاری کی جانب سے متعارف کرائے گئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے سماجی رابطوں پر اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کسانوں کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے ہیں جو احتجاجی دھرنے کی لائیو کوریج کررہے تھے۔بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی بہت بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہی ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک بھارتی کسان دنیا کو اپنے مؤقف اور احتجاج سے آگاہی دینے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مظاہرے کی لائیو کوریج کرتے ہیں۔بھارتی کسانوں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج کو پوری دنیا میں مقیم بھارتی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرفالو کرتے ہیں۔آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ سمیت چند دیگر ممالک میں مقیم بھارتیوں کی بڑی تعداد نے دو دن قبل وہاں قائم بھارتی سفارتخانوں کے باہر کسانوں کے حق میں احتجاجی ظاہرے بھی کیے ہیں۔


