حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کے نمبرپورے نہیں،جام کمال
ڈیرہ اللہ یار:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،اپوزیشن کے پاس اتنے نمبرز بھی نہیں ہے کہ وہ ہماری حکومت گرا سکیں،بلوچستان میں تمام اتحادیوں کے ساتھ بہتر طورپر حکومت کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں ڈیرہ مراد جمالی میں قبالی عماندین سے خطاب اور میڈیا کے نماندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہی۔اس موقع پربلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنازر میرجان محمد خان جمالی رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالدحسین مگسی۔نصیرآباد ڈویژن کے کواڈینیٹر میر فاق علی خان جمالی۔صوبای وزرا میر سلیم خان کھوسہ۔میر سکندرخان عمرانی۔حاجی محمد خان لہڑی۔زمرک خان اچکزای۔دنیش کمار۔سردارشاہنوازخان عمرانی میر اسفندیارخان جمالی سمیت بھی موجود تھے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ اپوزیشن سڑکوں کے بجاے ایوانوں میں سیاست کریں عوامی مسال ایوانوں میں حل ہونگے سڑکوں پر نہیں ہوگے۔عوام نے اپوزیشن کو ایوانوں کے لے منتخب کیا ہے سڑکوں کیلے نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے بلوچستان حکومت کو کوی خطرہ نہیں ہے۔اپوزیشن کے پاس اتنے نمبر زہی پورے نہیں ہے کہ وہ ہماری حکومت کو گراسکیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اپوزیشن حکومت گرانے کے خواب دیکھتی ہے اور دوسری جانب اپنی اسکیمیں پی ایس ڈی پی میں شامل کرواتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی کا کوی امکان نہیں ہے یہ صرف باتوں تک محدود ہے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے انفرادی ترقیاتی اسکیمات متعارف کروائیں۔ اربوں روپے خرچ کئے گئے مگر ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو یوں ہی رد کیا گیا.عنقریب بلوچستان کی تمام میونسپل کمیٹیز کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا تاکہ لوگوں نچلی سطح تک مسائل حل ہو سکیں۔چھتر تا ڈیرہ مراد جمالی روڈ کو مزید توسیع دی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں کو شہروں سے جوڑا جا سکے۔ نصیر آباد کے دو سو ساٹھ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر وایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں انڈومنٹ فنڈ کے زریعے 14سو غریب افراد کا مفت علاج کیا جا رہا ہے. نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ اپوزیشن اسمبلی میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں سڑکوں پر بیٹھنا بیجا ہو گا۔ پہلی مرتبہ یہاں دارلامان تعمیر کیا جا رہا ہے جو یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ صوبے بھر کے تمام انٹر کالجز کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جا رہا ہے. بلوچستان بھر میں میڈیکل کی سیٹوں میں اضافہ کر کے 350 سیٹیں کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔علاوزیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چھتر روڈ کے بارے میں بریفننگ۔ نیشنل ہائی وے روڈ اور انڈسٹری زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی گی۔


