مولانا شیرانی نے جھوٹوں کا پول کھول کر رکھ دیا، فیاض الحسن چوہان
اسلام آباد:مولانا محمد شیرانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہہ جھوٹوں کا پول کھول دیا اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق بتا دیے۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کو پارٹی کے اندورنی معاملات کا علم ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ہیں، انہوں نے بتا دیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ذاتی مفاد کے لیے کام کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


