بین الاقوامی سطح پر کریمہ بلوچ کے قتل کی تحقیقات کی جائیں، بلوچستان بار کونس
کوئٹہ،بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان کینڈا کے شہر ٹورانٹو میں بی ایس او کے سابق چئیرمین بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کی ایک دن قبل گمشدگی اور موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکن کی اس طرح پراسرار موت کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا بیان میں کہا کہ کریمہ بلوچ نے مظلوم و محکوم قوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اس کی موت سے بلوچستان ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ بیان میں کینڈا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس کا فوری تحقیقات کرکے ان کے خاندان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئیے جائیں بیان میں کہا کہ کریمہ بلوچ نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی اور کینڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیا کینڈا حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس قتل کا نو ٹس لے اور تحقیقات کرائے۔ بیان میں کہا گیاکہ اس سے قبل سویڈن کے اندر بھی ساجد بلوچ کا قتل ہوا حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کے قتل پر کینڈا حکومت اور سویڈن حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا بین الاقوامی قوانین کے تحت مطالبہ کرے بلوچستان بار کونسل اس دکھ و غم میں کریمہ بلوچ کے فیملی کے ساتھ ہیں


