پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کیلیے پہلے راؤنڈ کے پک آرڈر کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے پہلے راؤنڈ کے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں پہلے کھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی جب کہ دوسری ملتان سلطانز ،تیسری لاہور قلندرز اور چوتھی پشاور زلمی کرے گی۔
پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے راؤنڈ میں پانچویں اور کراچی کنگز کی چھٹی پک ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں