قلات میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا رہے ہیں،روبینہ عرفان
قلات:قلات میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا رہے ہیں۔غیر مراعات یافتہ طبقہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے صوبائی و مرکزی حکومت پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ممبر ایم این اے محترمہ بی بی روبینہ عرفان نے بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبد الرحمن شاہوانی، سینئیر نائب صدر حافظ منیر احمد بنگلزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ دونوں ضلعی عہدیداران نے اہلیان قلات کے لئے بی بی روبینہ عرفان کی کاوشوں کو سراہا۔ بی بی روبینہ عرفان نے کہا کہ موجودہ قومی و صوبائی حکومتوں کے ترجیحات میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دینا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلی جام میر کمال خان ایک ترقی پسند سوچ رکھنے والا انسان ہیں۔وہ بلوچستان خصوصن قلات کے لئے ایک مثبت سوچ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قلات کو اندرونی علاقوں سے ملانے کے لئے سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں۔مستقبل قریب میں کپوتو ٹو پندران اور قلات ٹو ہر بوئی ٹو گزگ بلیک ٹاپ روڈ کا کام جلد شروع ہوگا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی عہدیداروں نے قلات میں بلا تفریق غریب عورتوں کو سلائی مشینیں دینے کے عمل کو سراہا۔ ملاقات میں سیاسی اور تنظیمی امور پر بھی بات چیت کیا گیا۔ اس کے علاوہ قلات میں خواتین ونگ کو مضبوط کرنے اور خواتین کو سیاسی عمل شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ملاقات پانچ گھنٹے جاری رہا۔اس موقع پر بی بی روبینہ عرفان کی معاونت آغا جہانگیر احمدزئی نے کیا۔ بی بی روبینہ عرفان نے کہا کہ میرے گھر کے دروازے ہمیشہ اہل قلات کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے وفد کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔


