پیپلز پارٹی کے ایم این اے کرونا کے باعث انتقال کرگئے
کراچی:پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کووڈ 19کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کرونا کے باعث انتقال کرگئے، پیر نور محمد جیلانی کووڈ کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔نور محمدجیلانی تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2018کے عام انتخابات میں انہوں نے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 221پر شکست سے دوچار کیا تھا۔
Load/Hide Comments


