بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اسپتال میں داخل
نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ‘اناتھی’ کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔
تاہم رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
حیررآباد کے اپولو اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب تک رجنی کانت کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments