جس طرح اپوزیشن نے فوج پر حملہ کیا اس طرح تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس طرح اپوزیشن نے فوج پر حملہ کیا اس طرح تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، وہ زبان استعمال کی جارہی ہےجو بھارت کی پروپیگنڈا مشین استعمال کرتی ہے۔
مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی، حکومت کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: مریم
وزیر اعظم نے چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال، لاء کالج اور رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پہلی یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی فیک ویب سائٹ پی ڈی ایم کو بھی پروموٹ کررہی تھی، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو کیا آپ کسی فورم پر گئے؟ نہ ثبوت دیے نہ کسی فورم پر گئے بس فوج پر حملے شروع کردیے۔
Load/Hide Comments


