اوستہ محمد، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کریمہ بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
اوستہ محمد بلوچ یکجہتی کمیٹی گرین بیلٹ کی جانب سے یو بی ایل چوک اوستہ محمد پر بانک کریمہ بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں سیاسی و سماجی دوستوں، مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سمیت خواتین نے شرکت کی اور کریمہ بلوچ کی جدوجہد پر اسے خراج تحسین پیش کی گئی اور شہید کے کینیڈا میں سفاکانہ قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا گیا بانک کریمہ بلوچ کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
Load/Hide Comments


