ہوشاب، تجابان میں خواتین کا احتجاج، سڑک بلاک
تربت: تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب کے علاقے تجابان میں خواتین نے سڑک کو احتجاجاََ بلاک کردیا غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق خواتین بازارکے محاصرے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں لیویز ذرائع نے بتایاکہ کچھ خواتین نے صبح سڑک پر آکر احتجاج کیاتھا تاہم پھر بعد میں ا ن کے ساتھ حکام نے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کیاتھا، ڈپٹی کمشنر کیچ نے بتایاکہ تربت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں،ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے نہ ہی کسی سڑک کو بلاک کیاگیاہے
Load/Hide Comments


