پنجگور دھماکے کی مذمت، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پنجگور فٹبال سٹیڈیم میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فٹ بال سٹیڈیم میں بم دھماکہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں اس طرح کے گھناونیعملیات انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے اس واقعے کو صوبے کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سر گرمیوں سے بد ظن کرنے اور صوبے کے مستقبل کو تاریک بنانے کی دانستہ اور شعوری کوششوں کی تسلسل سے تعبیر کیاگیا بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ اس نارواقابل گرفت قابل مذمت اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں قرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے منفی اور انسانیت سوز عملیات کی جرات نہ کرسکے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہدا اور زخمیوں کی اہل خانہ کی دادرسی کیلئے شہدا پیکج سے ان کی مالی مدد زخمیوں کی بہتر علاج معالجے اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں بیان میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت ان کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئیں


