کرسمس پر ملکہ الزبتھ کی مزاحیہ ویڈیو نشر کرنے پر چینل کو تنقید کا سامنا
لندن:رطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی مزاحیہ ویڈیو نشر کردی۔ سیاستدانوں اور عوام نے چینل پر کڑی تنقید کی اور لوگوں نے ویڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ چار منٹ کی وڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی ا?مد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔برطانوی سیاستدان Nigel Farage نے بھی ملکہ کی مزاحیہ وڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔ #/s#
Load/Hide Comments


