بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی خواتین پر برہم
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار پنکج تریپاٹھی کا کہنا ہے یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ خواتین اپنی ذاتی زندگی میں کسی صدمے کا سامنا کرنے کے بعد اس پربات کرنے کے بجائے خاموشی کو ترجیح کیوں دیتی ہیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ جب خواتین سے اپنے مسائل شیئر کرنے کو کہا جائے وہ سختی سے لب بھینچ لیتی ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیوں صدمات سے گزرنے کے باوجود خاموش رہتی ہیں۔
پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ اسے ڈی کوڈ کرنے کا کیا طریقہ ہے اگرچہ ہم لبرل شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہیں لیکن اس کے باوجود معاشرے کے ایسے بہت سے طبقات ہیں جہاں خواتین اپنے مسائل پر آواز نہیں اٹھا پاتیں۔
پنکج تریپاٹھی کا مشاہدہ ان کی ریلیز کی گئی نئی ویب سیریز مجرمانہ انصاف: بند دروازوں کے پیچھے (Criminal Justice: Behind Closed Doors) گونجتا ہے جس میں بھارتی اداکار نے مادھو مشرا نامی وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔
ویب سیریز میں مادھو مشرا ( وکیل) انو چوہدری نامی عورت کا کیس لڑتا ہے جو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ہوتی ہے۔