بلاول کا پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ،اخترمینگل،محمودخان اچکزئی، ڈاکٹرمالک اور دیگر کی شرکت

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے اعلیٰ قیادت سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع نوڈیرو میں موجود ہے جہاں وہ جلسے میں شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مریم نواز، سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی سمیت پی ڈی ایم قائدین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں