جمہوریت کا بھاشن تو وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو، مراد سعید

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو جمہوریت کا بھاشن تو وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو اور جان ماری ہو۔ اتوار کو بلاول زرداری کی تقریر پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ قوم کو جمہوریت کا بھاشن تو وہ دے جس نے سیاسی میدان میں محنت کی ہو اور جان ماری ہو، جس کا سارا اثاثہ باپ کی چوری شدہ دولت اور پرچی پر پارٹی کی سربراہی ہو وہ کیا جمہوریت سکھائے گا، اللہ کا شکر ہے عوام نے اینہیں سیاسی اور انتخابی میدان میں مسترد کر دیا۔مراد سعید نے کہاکہ چاروں صوبوں سے قزاق ایک طرف قوم اپنے صادق و امین قائد کیساتھ دوسری طرف ہے، شکست خوروں کے اکٹھ میں کسی کے جیب میں بھارت کا پیسہ ہے اور کوئی اسرائیل سے دوستی کیلئے بیتاب ہے، عوام سے مسترد شدہ 11 جماعتی مسخروں کا واحد ہدف پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست، معیشت اور نظام حکومت برباد کرنے والے مجرم این آر او چاہتے ہیں، کوئٹہ، کراچی، ملتان اور لاہور میں عبرتناک انجام کے بعد انکی سیاست کی آخری رسوم آج گھڑی خدا بخش میں ادا کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل ملکر بھی انہیں این ار او نہیں دلوا سکتے، گلگت کے بعد اب سندھ کی لٹیروں سے رہائی کی باری آن پہنچی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرچی چیئرمین باپ کے پیسے اور اقتدار کے بل بوتے پر اپنا تاریک مستقبل کسی طور روشن نہیں کرسکتے،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں