عمران خان کے دوہی ویژن ہیں اپوزیشن کو دبانا اور قوم کو رولانا‘عظمی بخاری
لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا قیدیوں کو رہاکررہی ہے عمران خان اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہیں۔ عمران خان کے دوہی ویژن ہیں اپوزیشن کو دبانا اور قوم کو رولانا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تک پاکستانی قوم پر مسلط رہیں گے ملک میں بحرانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پانچ دن سے مزدو رطبقہ گھروں میں بند ہے۔حکومت غیرملکی امداد ڈبل ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے فوری راشن تقسیم کرنے کا بندوبست کرے۔تین ہزار کے راشن بیگ میں ایک فیملی کیلئے دس دن گزارنا ناممکن ہوگا۔حکومت امدادی پیکج میں اضافے کرے۔کرونا کے نام پر حکومت مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض لینے جارہی ہے۔عالمی مالیاتی اداروں سے امداد الگ ملنے جارہی ہے۔میو ہسپتال میں ایک اور شہری کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔شہری ساری رات تکلیف سے پریشان رہالیکن کوئی مداوا نہیں بن سکا۔پنجاب حکومت ہسپتالوں کے عملے کو بنیادی سہولیات فورا فراہم کرے۔حکومت کرونا پر سیاست کی بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دے۔شہری معاملے کی نوعیت کو سنجیدہ لیں اور اپنی مصروفیات محدود کریں۔شہری طبی ماہرین کی بتائی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔