12 ناٹیکل میل تک سمندی حدود صوبے کا حصہ،اس کے علاوہ کوئی پیمانہ قبول نہیں، ڈاکٹرمالک بلوچ
کراچی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے کہاکہ پرویزمشرف نے گوادر کو وفاقی حیثیت دینے کی کوشش کی تھی،یہی ذہنی کیفیت سندھ بلوچستان کے سمندری جزائر کو کسی نہ کسی طرح ہم سے کاٹ دینا چاہتی ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت 12 ناٹیکل میل تک سمندی حدود صوبے کا حصہ ہیں،اس کے علاوہ کوئی بھی پیمانہ ہم نہیں مانیں گے۔وفاقی حکومت واضح کرے کہ کس قانون کے تحت کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنائی گئی،ہمیں سنجیدگی کی ضرورت ہے،عوام کو منظم کرکے ایسے اقدامات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments