غریب افراد کو مالی تعاون کیلئے آئندہ ہفتے سے موبائل فون پیغام سروس شروع کی جائیگی‘ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

لاہور:سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر میں کوروناوائرس کی وباء کے تناظر میں مستحق افراد کو راشن فراہم کریگی،غریب افراد کو مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تحت آئندہ ہفتے سے موبائل فون کے ذریعے پیغام سروس شروع کی جائے گی۔سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وبا ء کے پھیلنے سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔ معاون خصوصی نے کوروناوائرس سے متعلق عوام میں آگاہی مہم کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے اقدامات پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی درخواست پر مصر کی جامعہ الازہر نے ایک فتوی جاری کیا جس میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے مساجد میں جمعہ کے اجتماعات فی الوقت ختم کرنے کیلئے حکومت کو اجازت دی گئی ہے،اسلام ہمیں ہر قیمت پر انسانی زندگی کے تحفظ کا درس دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سے ہمیشہ تعاون کیا ہے،حکومت اسلام آبادکے ہسپتال کے عملے کو حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تحت آئندہ ہفتے سے موبائل فون کے ذریعے پیغام سروس شروع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں