مذاکرات کا وقت گزر چکا اور وقت حساب قریب ہے، نیئر حسین بخاری
اسلام آباد :سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا اور وقت حساب قریب ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم عوامی اجتماعات سے فیصلے آ گئے ہیں، آئین جمہوریت سیاست سے نابلد حکمرانوں کے ٹکراؤ پالیسی بیانات خوفزدگی کی گواہی ہیں، نااہل ناکام حکمران عوام الناس کے اینٹیں برسانے اور پتھراؤ سے قبل اقتدار چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ جلسہ سے جعلی حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں، پارلیمنٹ پر اندر اور باہر سے حملہ آور بریگیڈ پر پارلیمنٹ کے دروازے بند ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہل نالائق حکمرانوں نے ملک کو عدم استحکام عوام کو بے حال اور معیشت کو بدحالی سے دوبار کر دیا ہے،اسلام آباد پہنچنے والا عوامی سیلاب عمران خان اور سیاسی کوڑا کرکٹ ڈھیر کو بہا لے گا۔
Load/Hide Comments


