خواجہ آصف کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور :رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کی گرفتاری کےخلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان خواجہ آصف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، خواجہ آصف جمہوریت پسند اور آئین کی بالادستی کے حامی ہیں۔
نیب نے ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا، نیب حکومت کے مخالفین کوچن چن کر گرفتار کررہا ہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ نیب سے سیاستدان، بزنس مین سمیت ہر شعبے سے وابستہ لوگ پریشان ہیں۔اس کے علاوہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو فی الفوری رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments