خاران‘بلوچستان عوامی پارٹی کے دفترپربم حملہ
خاران+کوئٹہ(نامہ نگار) خاران میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے دفترپر بم حملہ کیا جس سے دفترکو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے خاران میں پارٹی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کو خدمت سے نہیں روکا جاسکتا ہماری پارٹی صوبے میں بلا رنگ ونسل اور قومیت کے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے مخالفین ہمارے عوامی خدمت سے اکتا گئے ہیں اور پارٹی کیخلاف مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
Load/Hide Comments