گوادر فینسنگ روکنے کی وجہ سے احتجاجی کال کو عارضی طور پر واپس لیتے ہیں ،بی ایس او پجار
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ گوادر فینسنگ کے خلاف بلوچستان بھر میں دی ہوٸ احتجاجی کال ملتوی کرتے ہیں ۔ مذیدکہا کہ گزشتہ دنوں گوادر شہر کو سیکورٹی کے نام پر باڑ لگانے کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد بلوچستان بھر میں اس اقدام کے خلاف شدید غصہ پایا جارہا تھا بلوچ قوم نے اس اقدام سے مقامی افراد کو اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی سازش قرار دیں کر مسترد کردیاتھا ۔ جس کے بعد بی ایس او پجار نے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی ۔
مذیدکہا کہ عوامی و سیاسی پریشر کے بعد آج گوادر کی فینسنگ روک دی گٸ ہے لہذا اپنی دی ہوٸی کال کوعارضی طور پر واپس لیتے ہوۓ نااہل حکومت کو بتادینا چاہتے ہیں کہ بلوچ سرزمین پر سب سے پہلے بلوچ قوم کا حق ہے کسی بھی استحصالی پالیسی کو برداشت نہیں کرسکتے اگرنااہل حکومت کی جانب سے آٸیندہ ایسا اقدام اٹھایا گیا اور گوادر کی فینسنگ شروع کی گٸی تو سخت احتجاجی راستہ اپناٸی جاۓ گی ۔