سوراب، پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھرک اٹھی، تین افراد زخمی
سوراب(نامہ نگار)سوراب بازار میں واقع منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہزاروں لیٹر تیل جل کرضائع ہوگئےآگ نے دو مزید دکانوں کو بھی اپنی میں لپیٹ میں لے لیا جن میں لاکھوں روپے کے سامان جل کر خاکسترضائع ہوگئےتفصیلات کے مطابق جمعیرات کےروز سوراب بازار میں واقع منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس دیکھتے ہی دیکھتے ہی پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں افراد علی احمد،علی اکبرسمیت ایک لڑکا جھلس کر زخمی ہوگئے جب کہ منی پیٹرول پمپ میں موجود اٹھارہ ہزارلیٹر پیٹرول اور ڈیزل جل کر ضائع ہوگئے جب کہ آگ نے دو مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیاان دکانوں میں بھی لاکھوں روپے کے سامان جل کرخاکسترہوگئےآگ لگنے کے فوری بعد میونسپل کمیٹی سوراب کاعملہ سی او منظور احمد زہری کی نگرانی میں فائربرگیڈکےعملےنےموقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کے بے قابو ہونے کے بعد خضدار اور قلات سے دو مزید فائربریگیڈز بلایاگیاتینوں فائربریگیڈز نے پانچ گھنٹے کی طویل جدوجہدکے بعدقابو پالیاگیاآگ لگنے بعدڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسٰی خیل،ایس پی دوست محمدبگٹی اور دیگر اعلٰی حکام موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی عمل کی نگرانی کرتےرہے اس دوران سول ڈفینس کاعملہ بھی ڈپٹی ڈائریکٹر شاہجہان سرپرہ کی سربراہی میں موقع پرپہنچ کرآگ بجھانے والی عملے کی معاونت کرتی رہی۔


