پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی

کراچی: پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی، نجی ائیرلائن کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔گاگا نے نجی ایئرلائن سرین ائیر کو 2سال کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کیا،ہرسال تجدید ہو گی، نجی ائیرلائن کاسعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔انتظامیہ نجی ائیرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتیہی پروازوں کاآغاز ہوگا، پروازیں کراچی،اسلام آباد لاہور اور،پشاور سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق نجی ائیرلائن پہلے مر حلے میں جدہ،ریاض کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی اور دوسرے مرحلے میں مدینہ،دمام و دیگر شہروں کیلئے آپریشن شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں