سندھ میں کورونا کی نئی قسم کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد5ہوگئی
کراچی:برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئی قسم کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کی تیزی سے مرض پھیلانے والے اس وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 20سال کی عمر کے لگ بھگ دونوں ہی افراد برطانیہ سے واپس آئے تھے اور کراچی کے رہائشی ہیں، ان میں مرض کی کوئی علامات نہیں اور گھر میں ہی آئیسولیشن میں ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک برطانیہ سے آنے والے 12 کورونا وائرس کے کیسز میں سے 5 افراد میں نئے قسم کے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا مریضوں میں نئی قسم کے وائرس کے مریضوں کے بارے میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے جبکہ ان کے گھروں کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments