بلوچستان، کوئلہ کانوں میں 71حادثات میں 92کانکن جاں بحق

کوئٹہ:لوچستان کی کوئلہ کانوں میں گذشتہ سال بھی حادثات میں کمی نہ آسکی 71 حادثات میں 92کان کن اپنی جان سے گئے جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے۔محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی چھ سو کوئلہ کانوں ہیں 2020کے دوران میتھن گیس کے بھرنے،مٹی کا تودہ گرنے،رسی ٹوٹنے سے ٹرالی کی ٹکر اور آتشزدگی کے 71واقعات رونما ہوئے ان واقعات میں 92کان کن جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے صوبے کی کوئلہ کانوں میں جاں بحق ہونے ولاے زیادہ افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق 2019 کے دوران کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات میں 86کان کن جاں بحق ہوئے تھے یوں 2020کے دوران حادثات اور جاں بحق افراد کی تعاد میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں