مفتی کفایت اللّٰہ کے آبائی گھر پر پولیس کا چھاپا
اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کے آبائی گھربفہ ترنگڑی میں پولیس نے چھاپا مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے مفتی کفالت اللّٰہ کے بھائی، بہنوئی اور 2بیٹوں کو حراست میں لےلیا۔
مفتی کفایت اللّٰہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران مفتی مفتی کفایت اللّٰہ گھر پر موجود نہیں تھے۔دوسری جانب ڈی پی او صادق بلوچ نے واقعے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کی شر انگیز تقاریر پر بریفنگ دی گئی تھی۔
Load/Hide Comments