داعش نے مچھ واقعہ کی زمہ داری قبول کر لی

مچھ(انتخاب نیوز) داعش نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہونے والے حملے کی زمہ داری قبول کر لی ہے، داعش نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں واقعے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بولان میں11ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکو قتل کیا واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے 11 کان کنوں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد مسلح افراد نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔ جس کی زمہ داری داعش نے قبول کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں