تمپ:ایک ہی خاندان کے سات گھر آگ لگنے کی وجہ سے راکھ میں بدل گئے
تمپ(انتخاب نیوز) اطلاعات ہیں کہ آج مغرب کے وقت ضلع کیچ کے علاقے تمپ میرآباد میں گھر پر اچانک آگ لگ گئی،ذرائع کے مطابق آگ پھیلتے ہوئے سات گھروں تک پہنچ گئی جس سے تمام سات گھر راکھ میں بدل گئے، آگ لگنے کی وجہ سے گھر وں میں موجود تمام اشیا و خورد ونوش جل گئے،ذ رائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے جلنے والے تمام گھر ایک ہی خاندان کے ہیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Load/Hide Comments