خلیل الرحمن قمر کے مولانا فضل الرحمن سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

کراچی :خلیل الرحمن قمر کے ایک اور بیان نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ کھڑا کر دیا ،خلیل الرحمن قمر نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی انہیں کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنا یا تھا وہ یہاں بھی سزا بھگتیں گے اور آخرت میں بھی سزا کے حقدار ہونگے .
تفصیلات کےمطابق خلیل الرحمن قمر نے ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو وہ مولانا ہیں نہ فضل اور نہ ہی رحمان ہیں ،انہوں نے کہا میں مولانا فضل الرحمن کو کچھ نہیں سمجھتا ۔
خلیل الرحمن قمر نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر انہیں کرسی سے الگ کر دیا جائے تو وہ پاگل ہو جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کشمیر کمیٹی کا مولانا فضل الرحمن کو سربراہ بنانے والوں کو یہاں بھی سزا بھگتنا پڑے گی اور آخرت میں بھی سزا کے حقدار ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں