پنجگور، ڈاکوؤں کی لوٹ،ضلعی انتظامیہ سےتحفظ کی اپیل

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے خدابادان میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار گن پوائنٹ پر نوجوانوں سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لئے گے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان سے چتکان جانے والی کھجور کے باغات سے گزرنے والی راستے پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں امین جان بالاچ سے ان کی موثر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے علاقے میں ڈاکوؤں کے گروہ سرگرم ہوگیا ہے اس سے قبل اسی راستے سے موثر سائیکل چھیننے اور فائرنگ کے وارداتوں میں اب تک کئی نوجوان نہ صرف قیمتی موثر سائیکل سے محروم ہوچکے ہیں بلکہ کئی زخمی ہونے کی وجہ سے اپاہچ ہوگئے ہیں علاقے میں بڑھتے ہوئے چوری کی وارداتوں پر لوگوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ آور پولیس سے اپیل کی ہے ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں