بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی نصرت شاہین بلامقابلہ سینٹر منتخب ہوگئیں

کوئٹہ :بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کی نصرت شاہین بلامقابلہ سینٹر منتخب ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق منگل کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان و ریٹرننگ آفیسر محمد رازق نے بلوچستان سے سینٹ کی مخصوص خالی نشست پر نصرت شاہین کا بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیابلوچستان سے خواتین کی یہ مخصوص نشست سینٹر کلثوم پروین کے انتقال کے باعث خالی قرار دی گئی تھی جس پر دو خواتین امیدواروں نصرت شاہین اور ریٹا کماری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ ریٹا کماری نے بعد میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے جس پر واحد خاتون امیدوار نصرت شاہین ولد محمد یوسف بلامقابلہ سینٹر منتخب ہوگئیں نصرت شاہین کا تعلق بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں