مریم نواز اور بلاول سیاسی بونے، عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول سیاسی بونے ہیں عمران خان کو چیلنج نہیں کر سکتے، تمام پارٹیاں مل کربھی عمران خان کیلئیکوئی چیلنج نہیں بناسکیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے اپنے مفادات ہیں تینوں جماعتیں عمران خان کوگرانے کیلئے آج اکٹھی ہو گئیں لیکن تمام پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کیلئے کوئی چیلنج نہیں بناسکیں، پہلے دن کا کہا تھا پی ڈی ایم ناکام ہوگی کیونکہ بیانیے میں دم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ 100 فیصد ہو نے چاہئیں ہماراسسٹم ایساہے کہ اپوزیشن کے بغیرکچھ نہیں کرسکتے، پہلے دن سے مؤقف تھانوازشریف کوباہرنہیں جانے دیناچاہیے نوازشریف کے باہرجانے کی وجہ سے ہماری احتساب کی بنیادیں ہل گئیں، شہبازشریف کونیب نے گرفتارکیا،ن لیگ کی اندرونی سیاست بھی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کی وجہ سیمریم نواز کو فائدہ ہوا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں وزیراعظم عمران خان کے سیاسی قد کے برابرکوئی نہیں، مریم نوازاوربلاول بھٹو نے زندگی میں کوئی اچھاسیاسی کام نہیں کیا، مریم نوازنے توکچن کی خریداری نہیں کی ہوگی وزیراعظم کے عہدے کی خواہشمند ہیں ان لوگوں کیلئے ملکی مفاد ایک دھیلے کانہیں،صرف ذاتی مفاد ہے، مریم اوربلاول نے ایسا کیا کیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل بہت گھمبیرہیں جنہیں حل کرنے میں وقت لگے گا پہلے کہاجاتاتھاکہ کوئی کھاتاہے تولگاتابھی ہے، پہلی مرتبہ عمران خان آئے جنہوں نے کہاکوئی نہیں کھائے گا بلکہ سب لگائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں