اسلام آباد میں کچرا کنڈی سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی لاش برآمد
اسلام آباد: سنگجانی پل کے قریب کچرا کنڈی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کی لاش ملی ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں واقع سنگجانی پل کے قریب کچرا کنڈی سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 16 سال تک ہے لیکن اب تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


