اسسٹنٹ اے ڈی سی زیارت کے ڈرائیورمیں کرونا کے علامات‘ٹیسٹ کیلئیکوئٹہ منتقل
کوئٹہ، اسسٹنٹ اے ڈپٹی کمشنر زیارت کے ڈرائیور نجیب اللہ میں کرونا وائرس کے علامات پر ٹیسٹ کے لیے فاطمہ جناح اینڈ چسٹ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاہے چیئرمین آر آر ٹی ڈاکٹر عبداللہ دوتانی کے مطابق اے سی زیارت سمع اللہ کاکڑ کا کچھ روز قبل تفتان بارڈر پر عارضی ڈیوٹی لگی تھی جبکہ انکے ہمراہ ڈرائیور اور لیویز سپاہی بھی ہمراہ تھے انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ ڈرائیور نجیب اللہ میں کروانا وائرس کے علامات ظاہر ہوئے تو اُسے ٹیسٹ کے لیے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ باقی اہلکاروں کو بھی کورنٹائن میں منتقل کردیاگیا
Load/Hide Comments