حکمران بوکھلاہٹ کا شکار، شیخ رشید اپنے وعدے پر قائم رہے، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پر قائم رہے 19جنوری کو پی ڈی ایم آرہی ہے حکمرانوں کوہر داڑھی والا جمعیت علماء اسلام کا ورکر نظرآتا ہے حکومتی صف میں چمکادڑ بیٹھے ہیں جنہیں پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظر آتے ہیں پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں جانے کے فیصلے سے کیسے نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم کمزور ہورہی ہے حکمران بوکھلاہٹ کے شکار ہو کر پروپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سینیٹ الیکشن میں فیصلے سے کیسے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتاہے کہ پی ڈی ایم کمزور ہورہی ہے حکمران پی ڈی ایم کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی بوکھلاہٹ چھپانے کیلئے اب پروپیگنڈے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنے وعدوں پر قائم رہے ہم 19جنوری کوآرہے ہیں ہمارا راستہ نہ روکیں اگر پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا تو اسی وقت دھرنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کے لئے کنٹینر دینے والے اپنی وعدوں سے مکر گئے تھے آج حکمرانوں کو ہر داڑھی والا جمعیت علماء اسلام کا ورکر نظر آتا ہے ملک بھر میں بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہوا تاہم وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریگی حکمرانوں کو پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظر آتے ہیں حکومت میں چمکادڑ بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری سے کئے گئے معاہدے پر توقع نہیں کی جاسکتی کہ حکمران وعدے پورے کریگی حکمرانوں کی پہلے سے یوٹرن کی تاریخ موجود ہے شدید سردی میں پی ڈی ایم کا وفد مریم نواز کی قیادت میں ہزارہ برادری کے پاس گیا تھا وزیر اعظم کیوں تاخیر سے گئے یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک کا چیف ایگزیکٹیو کل وہاں پہنچا ہے مچھ واقعے پر پوراملک افسردہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں